شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں طالبات کے جینز اور پاجامہ پہننے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں طالبات کے جینز اور پاجامہ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں طالبات کے لیے گھنٹوں تک قمیص، ٹراؤزر اور سفید دوپٹہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تمام طالب علموں کے لیے اسٹوڈنٹ کارڈ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
ترجمان شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کا کہنا ہے کہ فیصلہ اپنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔