(ویب ڈیسک) قابض اسرائیلی فوج نے معصوم فسلطینیوں سے کھیلنے کا حق بھی چھین لیا، فٹ بال میچ کے دوران اسٹیڈیم پر حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے فیصل الحسینی انٹرنیشنل فٹ بال اسٹیڈیم میں مقامی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کے دوران اسٹیڈیم پر حملہ کر دیا۔ ظالم اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے کھلاڑی، بچے، بوڑھے، مرد، خواتین سمیت تمام میچ آفیشلز اور تماشائی متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کا اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی ہنگامہ آرائی اور آنسو گیس کی شیلنگ سے اسٹیڈیم میں موجود تمام لوگوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی لیکن خوش قسمتی کوئی بھی جانی تقصان نہیں ہوا۔
فلسطین کے فیصل الحسینی انٹرنیشنل فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری مقامی کپ کا نام 1969 سے 2004 تک فلسطین لبریشن آرگنائزیشن(PLO) کے چیئرمین اور 1994 سے 2004 تک فلسطینی نیشنل اتھارٹی (PNA) کے سربراہ رہنے والے سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کے نام پر ابو عمار کپ رکھا گیا ہے۔