کراچی: معروف ماہر چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج

Apr 01, 2023 | 11:37:AM

(24 نیوز) کراچی کے معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں زخمی خاتون اسسٹنٹ پر شبہہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر بیربل کو جمعرات کے روز لیاری ایکسپریس وے کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، واقعہ میں خاتون اسسٹنٹ بھی زخمی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے گرفتار

ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل سابق سینیئر ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، گینانی اسپنسر آئی اسپتال لیاری کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بھی رہے۔ 

وہ ڈیڑھ برس قبل ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ سٹی گورنمنٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔

مقتول ڈاکٹر بیربل نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں