کراچی میں لوٹ مار کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی نا تھم سکا

Apr 01, 2023 | 12:14:PM

(ویب ڈیسک) کراچی میں لوٹ مار کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی کم نہ ہوا دن دھاڑے ڈاکو وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں ڈاکو دن دھاڑے شہریوں کو لوٹنے لگے ہیں۔ مصلہ ڈاکو اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے پھر رہے ہیں۔ کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ چکی ہے جس میں ڈاکوؤں کا چہرہ باآسانی نظر بھی آ رہا ہے لیکن اس کے باوجود وارداتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ 

مزید پڑھیں: سیالکوٹ: اے ایس ایف کی کارروائی، بڑی مقدار میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اطلاعات کے مطابق کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو دوکانداروں کو لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں، ایک ملزم نے سیلنڈر کی دکان لوٹی جبکہ دوسرے نے ساتھ والی ڈینٹر کی ورکشاپ پر لوٹ مار کی۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوا جبکہ ماڑی پور کے ٹرک اڈے کے قریب ڈکیٹی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ اس طرح کے اور بہت سارے واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن ان پر کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ سفاک ڈاکو نوجوان، بوڑھے، بچوں، عورتوں سب کو لوٹ مار کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں