برطانیہ: کورونا کے دوران دھوکہ دہی سے ٹیکس دہندگان کو لوٹنے والا پاکستانی جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قاضی کامران) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران فرضی اور دھوکہ دہی پر مبنی دعوے جمع کروا کر ٹیکس دہندگان 4 لاکھ 34 ہزار پاؤنڈ لوٹنے کی کوشش کرنے پر سابق ٹاؤن کونسلر محمد اکرام کو بریڈفورڈ کراؤن کوٹ نے جیل بھیج دیا۔
سابق ٹاؤن کونسلر محمد اکرام کو حکومت کی ایٹ آؤٹ ٹو ہیلپ آؤٹ اسکیم کے ذریعے 4 لاکھ 34 ہزار پاؤنڈ کے فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر اڑھائی سال جیل کی سزا سُنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: روس میں امریکی صحافی جاسوسی کے الزام میں گرفتار
سابق کونسلر محمد اکرام نے اگست میں جعلی دعوے دے کر فراڈ کرنے کی کوشش کی جس پر بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ نے ہر میجسٹیز ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) کی طرف سے کووِڈ اسکیم فراڈ کے جرم میں انہیں اڑھائی سال کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔