(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی اضلاع میں جزوی ابرآلود رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔