(ثمر عباس) پاکستان کے ایوی ایشن کے شعبے کیلئے ایک حوصلہ افزاء خبر سامنے آئی ہے کہ ایک اور غیرملکی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تاجکستان کی ’سومون ائیر‘ اپریل سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی جانب سے سومون ائیر کو فضائی آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا
ابتدائی طور سومون ائیر اسلام آباد اور دوشنبے کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی جس کیلئے بوئنگ 737 طیارے چلائے جائیں گے۔