تنگوانی میں خسرہ وبا کی شکل اختیار کر گیا

Apr 01, 2023 | 13:24:PM
تنگوانی میں خسرہ وبا کی شکل اختیار کر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تنگوانی میں خسرہ کا مرض وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل تنگوانی کے گاؤں کریم بخش نندوانی میں خسرہ وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اسی گاؤں کا رہائشی عبدالوقار جان بحق ہو گیا ہے جبکہ 10 سے زائد بچے اس مرض میں مبتلا ہیں۔ 

مزید پڑھیں:کیا وقت سے پہلے کینسر کا پتہ لگانا ممکن ہے؟

متاثرہ گاؤں کے باسیوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گاؤں میں ڈاکٹرز کی ٹیم کو بھیجا جائے تا کہ بچوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔