بشری بی بی نے نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

Apr 01, 2023 | 14:14:PM

 (24 نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کے بعد بشری بی بی نے بھی نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے 17 فروری اور 16 مارچ کے نیب کال اپ نوٹسز کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ بشری بی بی نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں چئیرمین نیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب راولپنڈی کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 17 فروری اور 16 مارچ کے نیب کال اپ نوٹس غیر قانونی قرار دیئے جائیں، عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیلی سے روکا جائے، کال اپ نوٹسز کی بنیاد پر پٹشنر کے خلاف تادیبی کاروائی سے روکا جائے۔

واضح رہے اس سے قبل چییئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی توشہ خانہ نیب تحقیقات کے خلاف رجوع کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں