اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی پر مارکیٹ سروے رپورٹ جاری

Apr 01, 2023 | 15:25:PM
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی پر مارکیٹ سروے رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی پر مارکیٹ سروے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی پر مارکیٹ سروے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ مانیٹری پالیسی پر مارکیٹ میں ٹاپ لائن سکیورٹی کا سروے کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق 63 فیصد رائے سامنے آئی ہے کہ شرح سود میں 2 فیصد کا اضافہ ہوگا، 25 فیصد رائے آئی ہے کہ شرح سود میں ایک فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے ، 5 فیصد کی رائے میں شرح سود میں 3 فیصد تک کا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ 8 فیصد کی رائے میں شرح سود 20 فیصد پر ہی برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں: معاشی صورتحال مایوس کن ہوتی جارہی ہے: صنعتکار ماہین سلمان

سروے کے تحت 37 فیصد کی رائے میں آئی ایم ایف پروگرام معاہدہ 4 ہفتوں میں طے ہوجائے گا ، 31 فیصد کی رائے میں آئی ایم ایف معاہدے اگلے 2 سے 4 ہفتوں میں ہوجائے گا اور 16 فیصد کی رائے میں آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ 2 ہفتوں کے اندر ہی ہوجائے گا۔ 

مارکیٹ سروے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جنوری 2023 میں 27 اعشاریہ 6 فیصد کے مقابلے فروری 2023 میں مہنگائی کی شرح 31 اعشاریہ 5 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کی رفتار بھی مزید بڑھ جائے گی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس 4 اپریل کو ہوگا۔