جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس پر نظرثانی اپیل واپس لینے کی درخواست دائر

Apr 01, 2023 | 15:25:PM
حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس پر نظرثانی اپیل واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔ حکومت نے کیوریٹیو ریویو اور دیگر متفرق درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس پر نظرثانی اپیل واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔ حکومت نے کیوریٹیو ریویو اور دیگر متفرق درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر دی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی بنام صدر پاکستان و دیگر کے عنوان سے 9 سول متفرق درخواستیں دائر ہوئی تھیں۔ سپریم کورٹ کے وکیل انیس محمد شہزاد کی جانب سے کیوریٹیو ریویو واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرٹیکل 48 ایک اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق کیوریٹیو ریویو اور نظرثانی کی متفرق سول اپیلیں واپس لیتے ہیں، حکومت اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی، عدالت سے استدعا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے پی ٹی آئی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں فیصلے کیخلاف کیوریٹیو ریویو اور نظرثانی کی متفرق سول درخواستیں دائر کی تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف کیوریٹیو ریویو اور متفرق سول درخواستیں واپس لینے کی منظوری دی تھی۔