ایران کی جانب سے دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پرحملہ، 4 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران کی جانب سے دہشتگردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا گیا،واقعہ پاک ایران بارڈر کے جلگئی سیکٹر میں پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے ،شہدا میں نائیک شیراحمد، لائنس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایرانی حکام سے رابطے کئے جارہے ہیں ،رابطوں کا مقصد مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھا م ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، اسمبلی اجلاس میں بی جے پی رکن غیر اخلاقی فلمیں دیکھتے رہے