(سلمان سلیم) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری پولیس کے انٹیلی جنس افسر محمد عتیق نے دی۔
حکام کا بتانا ہے کہ ملزم عتیق قتل کی واردات براہ راست سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھتا رہا، مفتی عبدالقیوم کو قتل بھی ملزم عتیق کے گھر کے سامنے ہی کیا گیا اور قتل کی واردات سے قبل پولیس اہلکار عتیق ملزمان سے رابطے میں تھا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، معروف ماہر چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج
پولیس حکام کے مطابق ملزم عتیق کا ٹرانسفر حال ہی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے میں کیا گیا تھا، ملزم عتیق کئی حساس اور اہم مقامات پر ڈیوٹیاں بھی دیتا رہا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عتیق نے کرائے کے قاتلوں کو 2 مزید افراد کے قتل کی سپاری دی تھی۔
یاد رہے کہ مفتی عبداالقیوم کو 21 مارچ کو گلستان جوہر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔