سلمان خان کی شاہ رخ خان کی فیملی میں انٹری،تو جہ کامرکز

Apr 01, 2023 | 17:58:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے"ٹائیگر" سلمان خان کی ایک  ایونٹ میں شاہ رُخ خان کی فیملی کے ساتھ انٹری ، مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ کے کئی اداکار اور ان کے اہلخانہ ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں اندرونی راستے پر میڈیا اور فوٹوگرافرز کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔بھارتی میڈیاکے مطابق تقریب کے ریڈ کارپٹ پر شاہ رخ خان کی عدم موجودگی میں ان کی  اہلیہ گوری خان اپنے بچوں سہانا اور آریان کے ساتھ تصاویربنوا رہی تھیں کہ اس دوران اچانک سلمان خان نے وہاں انٹری دی اور اپنے دوست شاہ رخ خان  کی فیملی کے ساتھ خوب تصاویر بنوائیں،جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے سلمان خان کو ’بھائی‘کہہ کر مخاطب کیا جبکہ گروپ فوٹو کے بعد شاہ رخ خان کے اہلخانہ آگے بڑھ گئے تاہم آریان خان نے واپس آکر سلمان خان کے ساتھ علیحدہ سے بھی تصاویر بنوائیں،اس موقع پر وہاں موجود فوٹوگرافرز کے کیمروں کے کلکس بٹن رُکنے کا نام ہی رنہیں لے رہے تھے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں بھی سنا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے اہلخانہ کو ایک ساتھ یوں دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا  جبکہ  سوشل میڈیا پر بھی اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے اہلخانہ کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بہت زیادہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مداح یہ خبر جان کر بھی بےحد خوش ہیں کہ جلد ٹائیگر اور پٹھان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے جس کا انہیں بےصبری سے انتظار ہے۔ جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ستاروں سے سجی اس شاندار تقریب میں کرینہ کپور، سیف علی خان، دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا، کرن جوہر، عامر خان اور ان کی فیملی سمیت بالی ووڈ کے کئی فنکاروں نے شرکت کی.

مزیدخبریں