پولیس اہلکار وں کا ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ روات میں ڈکیتی وارداتوں میں ملوث 4پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے شہری سے 9900 ڈالر، 15 گرام سونا، انگوٹھیاں اور نقدی لوٹی، چوری اوپر سے سینہ زوری کی مثال پولیس اہلکاروں نے شہری کو لوٹنے کے بعد اسی پر شراب اور اسلحے کا مقدمہ بھی درج کر دیا۔
شہری کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری کو ساتھی سمیت حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ مقامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔