حیدر آباد؛ گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان 

Apr 01, 2023 | 19:19:PM
حیدر آباد؛ گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان 
کیپشن: کمرہ امتحان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے گیارہویں جماعت سال دو ہزار بائیس کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا ۔
کنٹرولر تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں پری میڈیکل گروپ میں 29 ہزار 581 طلبانے امتحان دیا، 25 ہزار 953 طلباتمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے، پری انجینئرنگ گروپ میں 10 ہزار 231 طلبانے امتحان دیا، 8 ہزار 279 طلبا تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
سائنس جنرل گروپ میں 1 ہزار 265 طلبانے امتحان دیا، 1 ہزار 29 طلباتمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے، اسی طرح کامرس گروپ میں 938 طلبانے امتحان دیا، 737 طلباتمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے اور ہیومینیٹیس گروپ میں 4 ہزار 229 طلبا نے امتحان دیا، 3 ہزار 459 طلباتمام پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
 نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 87.74 فیصد، پری انجینئرنگ گروپ میں 80.92 فیصد، سائنس جنرل میں 81.34، کامرس گروپ میں 78.57 اور ہیومینیٹیس گروپ میں 81.79 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے شہر میں دھماکا، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید