(24 نیوز)سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق از خود نوٹس کیس میں واسا میں کام کرنیوالے اقلیتی ورکرز نے نوکریوں کے تحفظ اور ملازمتوں کی بحالی کیلئے درخواست دائر کردی، درخواست چیئرمین اقلیتی رائٹس فورم سیموئیل پیارے نے دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا دی
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ سپریم کورٹ نے واسا کے سینٹری سٹاف کو وردیاں اور تنخواہیں فراہم کرنے کاواضح حکم دیا تھا ،عدالت نے واسا،صوبائی حکومتوں اور ٹھیکیداروں کو ملازمین کو تنخواہیں فراہم کرنے کا حکم دیا،عدالتی حکم کے باجود اقلیتی ملازمین کو ملک کے مختلف حصوں میں تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں،درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ حیدر آباد واسا نے تین سو سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا ہے،سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو سینٹری ورکرز کا بہت نقصان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سینٹری ورکرز کے تحفظ کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو قانون سازی کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے شہر میں دھماکا، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید