(24 نیوز )سیکرٹری انڈسٹریز عبدالرشید سولنگی کی جانب سے رمضان بچت بازار کا دورہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صنعت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ، اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار جمشید کوارٹرز کے ہمراہ پب کالونی جمشید کوارٹرز سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ایسٹ کا دورہ کیا ، بازار میں مختلف مارٹس یعنی امتیاز سٹور، ناہید، سپار، گارڈن سپر اور کفایہ کی جانب سے مختلف اسٹالز لگائے گئے، سیکرٹری صنعت نے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں ملنے والی چیزوں کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا جوکہ ٹھیک تھیں۔
عبدالرشید سولنگی نے اشیائے خورونوش آٹا، چینی، چکن، گوشت، کریانہ، سبزی اور پھلوں سمیت تمام ضروری اشیاء کے سٹالز بھی چیک کیے،جبکہ ڈی سی ایسٹ کے حکم سے رمضان بازار میں
میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔