(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نےعامر لیاقت سے موت سے قبل ہونے والی آخری گفتگو بتا دی۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ فیصل قریشی نے نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران مرحوم سیاسی رہنما اور مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ "ان کے انتقال سے صرف 2 دن قبل ان کی عامر لیاقت سے انتہائی مایوس کُن بات چیت ہوئی تھی"۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ لوگ ڈاکٹر عامر لیاقت کی حقیقت کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں، لیکن کسی کے بارے میں جانے بغیربات نہیں کرنی چاہیئے۔فیصل قریشی نے بتایا کہ عامر کی کچھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان سے بات کرنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانے اور ملنے سے منع کر دیا۔اداکار نے بتایا کہ عامر نے انتقال سے 2 دن قبل اچانک فون کیا اور کہا کہ میں جارہا ہوں جس پر ہم سب پریشان ہوگئے اور انہیں سجھایا کہ ایسی باتیں نہ کریں، میں نے اور مفتی حنیف قریشی نے انہیں بہت سمجھایا لیکن وہ بضد تھے کہ ’میں جا رہا ہوں‘ اور اس کے ایک روز بعد ان کی خبر آگئی
فیصل قریشی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عامر لیاقت سے ملنے اور انہیں گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاکہ ساتھ بیٹھیں کچھ باتیں کریں مگر ملاقات نہیں ہو سکی اور اگلے دن ان کے انتقال کی خبر آگئی۔