مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر حکومت نے ایک اور مہنگائی بم گرا دیا

Apr 01, 2023 | 21:28:PM
مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر حکومت نے ایک اور مہنگائی بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی سخت شرائط  کا رزلٹ آنا شروع ہو گئے، حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی 2روپے 80پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،یکم نومبر سے گھریلو اور زرعی صارفین کو حاصل استثنی بھی ختم کر دیا گیا ہے،جس کے بعد  بجلی صارفین کو یکم نومبر سے2روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہونگے۔ 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل،صنعتی اورجنرل سروسز بجلی صارفین پر اضافی نرخ لاگو کردئیے گئے ہیں، یکم جولائی سے 31اکتوبر تک 300یونٹ ماہانہ استعمال کرنے گھریلو صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، یکم جولائی سے 31اکتوبر تک زرعی صارفین پر بھی 2.80روپے فی یونٹ کا اطلاق نہیں ہوگا، نوٹیکفیشن کےمطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔