میں زندہ ہوں،پوپ فرانسس ہسپتال سے ڈسچارج 

Apr 01, 2023 | 22:43:PM

(ویب ڈیسک)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔صحافیوں کے خیریت پوچھنے پر کہا میں ابھی تک زندہ ہوں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس ہسپتال سے ویٹیکن منتقل ہوگئے ۔پوپ فرانسس ایسٹر کی اتوار کو ہونے والی تقریبات کی سربراہی کریں گے۔پوپ فرانسس طبیعت خراب ہونے پر بدھ کو ہسپتال میں داخل ہوئے تھے، انہیں سانس کا انفیکشن تشخیص کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی فرمانروا کی نواز شریف کو دورے کی دعوت، اہم وجہ سامنے آ گئی

مزیدخبریں