پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں، وزارت خزانہ کا بیان سامنے آگیا

Apr 01, 2023 | 22:57:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں، وزارت خزانہ کا بیان سامنے آگیا
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوشل میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہوں پر وزارت خزانہ کا بیان سامنے آگیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی تردیدکر دی،وزارت خزانہ کاکہناہے کہ سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیاتھا،وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 10،10 روپے کمی کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت، اسمبلی اجلاس میں بی جے پی رکن غیر اخلاقی فلمیں دیکھتے رہے