آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کے سٹائل کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا ، ہیڈ سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ لیگ (آئی پی ایل ) میں کوئی پاکستانی کرکٹر تو شامل نہیں البتہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کے سٹائلز کے خوب چرچے ہو رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کنگز کے بولر ارشدیپ سنگھ کے ایکشن نے بھارتیوں کو شاہین آفریدی کی یاد دلا دی ہے ، لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے آؤٹ کرنے کے بعد خوشی منانے کیلئے شاہین شاہ آفریدی کاسٹائل اپنایا ہے ، جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں ، دونوں اطراف کے کرکٹ شائقین ایک دوسرے پر خوب تنزو مذاح سے بھرپور حملے کر رہے ہیں۔
آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے لیفٹ آرم فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی آوٹ کرنےکے بعد ہاتھوں کو چوم کر ہوا میں لہرانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہےجس پر کچھ پاکستانی بھارتیوں کو طعنہ دے رہے ہیں کہ بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کے ایکشن کو کیوں کاپی کرتے ہیں ؟
Why do Indian cricketers keep copying Pakistani cricketers? First Bumrah calls himself Boom Boom(named after Shahid Afridi) and now Arshdeep Singh is copying Shaheen Afridi’s famous celebration????♂️ #IPL #IPL2023 pic.twitter.com/d7HOA6oDkP
— Haroon (@hazharoon) April 1, 2023