موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عائمہ خان،کومل اسلم)رمضان المبار ک کے آخری عشرے کے آغاز کیساتھ ہی محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور گرم رہے گاجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
دوسری جانب کراچی میں مطلع مکمل صاف،سورج کے وار جاری ہیں،شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے،موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ،کم سے کم 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی اداکار چانس پرڈومو موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہریوں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا،ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرڑ ریکارڈ کیا گیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔
دوسری جانب شہر لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے،لاہور کا درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اگر بات کریں آلودگی کی تو شہر لاہور میں ،ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 155 ریکارڈ کیا گیا،پاکستان کا شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر آ گیا۔
یو ایس قونصلییٹ میں آلودگی کی شرح 172, سید مراتب علی روڈ 166 ,جوہر ٹاؤن میں126 کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔