(ویب ڈیسک)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کی منگنی ہوگئی ہے,منگنی کی تقریب میں علی یونس کے بڑے بھائی اور کرکٹ کوچ وقار یونس سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علی وقار اور عالیہ ریاض کی منگنی پنجاب کے شہر واہ کینٹ میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب شریک ہوئے,علی وقار سابق فاسٹ بولر قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں۔
دوسری جانب عالیہ ریاض کا شمار قومی ٹیم کی تجربہ کار آل راؤنڈرز میں کیا جاتا ہے جس نے 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 83 ٹی 20 میچز میں ملک کی نمائندگی کی،عالیہ ریاض نے ون ڈے میں 1209 رنز اور 10 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔
عالیہ ریاض نے 83 ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کیلئے 938 رنز بنائے اور 20 وکٹس حاصل کیں، عالیہ ریاض اور علی وقار کی منگنی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’’وہ مسلم ملک جہاں رمضان کے دوران 60 فیصد کھانا ضائع کر دیا جاتا ہے‘‘