آزادی مارچ کیس،علی امین گنڈا پور کا وارنٹ جاری ہونے پر عدالت سے رجوع

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے

Apr 01, 2024 | 12:27:PM

(24 نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےپر علی امین گنڈاپور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق وارنٹ منسوخی کی درخواست راجہ ظہورِ الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ درخواست گزارنے کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش نہ ہونے سے گریز نہیں کیا، درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، درخواست ہے کہ علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ کا عید پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم
 دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےعلی امین گنڈاپور کے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی روشنی میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے،عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان نے وارنٹ منسوخ کئے۔

مزیدخبریں