ترکیہ بلدیاتی انتخابات ،طیب ایردوان کو  شکست ، اپوزیشن کامیاب

Apr 01, 2024 | 12:35:PM

 (ویب ڈیسک) ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر ایردوان اور ان کی جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا، ترک صدر کو 22 سال اقتدار میں رہنے کے بعد بھی بدترین شکست ہوئی۔

حزب اختلاف ریپبلکن پیپلزپارٹی سی ایچ پی نے 70سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کر لی، دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت ملک کے پندرہ شہروں میں میئر کی نشستوں پر حزب اختلاف کے امیدوار جیت گئے۔

استنبول کے میئر امام اوغلو کو 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ، انقرہ میں میئر منصوریاواش کی جیت پرہزاروں افراد نے جشن منایا۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام نے انتخابات میں ووٹ کے ذریعے سیاستدانوں کو اپنا پیغام پہنچا دیا ہے، نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گے اور اپنا احتساب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 31 مارچ ہمارے لیے اختتام نہیں ، ٹرننگ پوائنٹ ہے، مئی 2023 کے الیکشن میں جیت کے 9 ماہ بعد ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے لیکن ہم اپنی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :   پنجاب :سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل

مزیدخبریں