6 ججز کا خط: سابق چیف جسٹس کی انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی۔
جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے وزیراعظم شہبازشریف کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔
خط میں جسٹس (ر) تصدق جیلانی نےلکھا کہ خود پر اعتماد کرنے پر وزیرعظم اور کابینہ کا مشکور ہوں ، چیف جسٹس اور سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا بھی اعتماد کرنے پر مشکور ہوں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کے لکھے گئے خط کے مندرجات پڑھے ہیں، ججز کے خط میں ادارہ جاتی مشاورت کی استدعا کی گئی ہے، 6 ججز کا خط آرٹیکل 209 کے زمرے میں نہیں آتا۔
واضح رہے کہ 25 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی طرف سے براہ راست مداخلت اور ججز پر دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے تھے۔
مزید پڑھیں: گوگل کا معروف ایپ کو بند کرنے کا اعلان
اس کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نہ صرف وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی بلکہ اس بات پر زور دیا کہ عدالتی امور میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور دونوں کےدرمیان انکوائری کمیشن کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔
بعدازاں 30 مارچ کو وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیاتھا۔