(روزینہ علی )وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) 429.2 ارب روپے کی مقروض ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات میں قومی ایئر لائن کے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کا معاملہ زیر بحث آیا جس میں وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ 30ستمبر 2023 تک پی آئی اے پر 429 اعشاریہ 2 ارب روپے کی رقم واجب الادا تھی، اس میں بینکوں کے 268 اعشاریہ 2 ارب روپے قرضے شامل ہیں جبکہ حکومت پاکستان کا 161 اعشاریہ 067 ارب روپے قرضہ شامل ہے۔
خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ پی آئی اے نے مالی مشکلات کے حل اور مزید ہوائی جہاز شامل کرنے کے لیے قرضے حاصل کیے، انجنوں کا بندوبست کرنے اور فاضل پرزہ جات خریدنے کے لیے بھی قرضے حاصل کیے گئے، وزیر ہوا بازی نے وزیر ہوا بازی ہوائی اڈوں کے آؤٹ سورس ہونے کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال کسی بھی ہوائی اڈے کو جزوی یا مکمل طور پر کسی غیر ملکی ادارے کو آوٹ سورس نہیں کیا گیا، حکومت پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آوٹ سورس کرنے کی کاوشیں کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہائے رے مہنگائی، پاکستانیوں کی بس ایک ہی دہائی