بلوچستان اسمبلی ؛بھٹو کی شہادت کے دن کو سرکاری چھٹی دینے کی قرارداد مشترکہ طور پر منظور 

Apr 01, 2024 | 19:11:PM

This browser does not support the video element.

(عیسیٰ ترین) بلوچستان اسمبلی نے 4اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے دن کو سرکاری چھٹی دینے کی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایوان میں 4 اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹو کی شہادت کے دن پر سرکاری سطح پرعام تعطیل کااعلان کرنے کی مشترکہ قراردادپیش کی گئی، قراردادوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت پیپلز پارٹی کی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے پیش کی ۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک کے پہلے وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو 45سال قبل انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر موت کی سزادی گئی،سپریم کورٹ نے اپنی تاریخی رائے میں تسلیم کیاہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی سزائے موت عدالتی قتل تھا،شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی خدمات اورسپریم کورٹ کی رائے کی روشنی میں ایوان سفارش کرتاہے فوری طور پروفاقی حکومت سے رجوع کرکے 4اپریل پر گزٹیڈ چھٹی کااعلان کرے۔
 بلوچستان اسمبلی نے 4اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے دن کو سرکاری چھٹی دینے کی قرارداد مشترکہ طور پر منظو کرلی اوراسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ  خریدار ہاتھ ملتے رہ گئے

مزیدخبریں