چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی ٹیم کی ٹریننگ کا معائنہ کرنے کاکول پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )محسن نقوی پاک فوج کے زیر اہتمام قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس بڑھانے کیلئے ہونے والی ٹریننگ دیکھنے کاکول پہنچ گئے ۔
وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی ٹریننگ پر اطمینان کااظہار کرتے ہوے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر انتہائی مسرت ہوئی ، انہوں نے ٹریننگ کے معیار اور انتظامات پر پاکستان آرمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی کا بے حد مشکور ہوں، جس نے اتنے مختصر وقت میں اتنے تفصیلی اور موثر فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا،الحمدللہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقابل یقین لگن اور بلند جذبوں سے بہت متاثر ہوں ،الحمدللہ! قومی کرکٹرز کو ٹریننگ میں بہت زیادہ پرجوش دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔
Visited Army School of Physical Training in Kakul, Abbottabad to meet the national team players and to inspect the training being imparted to them.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 1, 2024
Extremely grateful to Pakistan Army, for arranging such a detailed and effective fitness camp in such a short span of time.…
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے آرمی اکیڈمی کے وزٹ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی ملک کیلئے لگن اور مشقت کی تعریف کی ساتھ ہی انہوں نے کھلاڑیوں کے اپنی فٹنس کو بڑھانے کے جذبے اور عزم پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ٹیم کے انتخاب پر بات کی گئی، ملاقات میں کپتان بابر اعظم بھی موجود تھے، محسن نقوی نے بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تقرری کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اراکین کو بھی اعتماد میں لیا۔
Chairman PCB visits Kakul camp
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 1, 2024
Read more ⤵️ https://t.co/Gus2Ulj17G