(24 نیوز ) رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے ، دنیا بھر میں مسلمانوں نے عید کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ایسے میں اہم اسلامی ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کی حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
اماراتی حکومت کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی،تمام حکومتی اداروں کو عید کی تعطیلات کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ، متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی ہدایت کے مطابق وفاقی حکومت کے سرکاری اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات پیر آٹھ اپریل سے شروع ہوں گی،یو اے ای کابینہ نے کہاکہ عید کی چھٹیاں ایک ہفتے جاری رہیں گی، پیر15 اپریل سے سرکاری ادارے کھل جائیں گے،فیڈرل اتھارٹی برائے افرادی قوت کا کہنا تھا کہ تمام حکومتی اداروں کو عید کی تعطیلات کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ،آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی اشارہ دے دیا