(عثمان خان)گریڈ 18سے گریڈ 22کے 20سرکاری افسران کی دہری شہریت کا انکشاف ،مختلف وزارتوں اور محکموں کے دہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
سارہ سعید سپیشل سیکرٹری کامرس گریڈ بائیس کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ،صائمہ علی گریڈ 19سیکشن چیف پی اینڈ ڈی لاہور کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ،رابعہ اورنگ زیب گریڈ اٹھارہ داخلہ ڈویژن کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری ای اینڈ ڈی اسلام آباد گریڈ اکیس کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے ۔
اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز محمد وشاق گریڈ بیس کے پاس امریکہ کی شہریت ہے ،او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گریڈ بیس غلام مجتبیٰ جویو کے پاس امریکہ کی شہریت ہے ،سیکرٹری خود مختار سندھ طحہ احمد فاروقی گریڈ بیس کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ،ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے جان محمد گریڈ اکیس کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد زعیم اقبال شیخ گریڈ بیس کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ،ڈی آئی جی این شاہد جاوید گریڈ بیس کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے ،ایس ایس پی انویسٹگیشن لاہور ندیم حسین گریڈ انیس کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں ،ڈی آئی جی کوسٹل ہائی وے برکت حسین کھوسہ گریڈ انیس کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے ،اے آئی جی فنانس کوئٹہ سہیل احمد شیخ گریڈ انیس کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ،ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن گریڈ انیس کے پاس امریکہ کی شہریت ہے ،ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر کے پاس امریکہ کی شہریت ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سی پی او دفتر سندھ لیفٹیننٹ جنرل( ر) عمران شوکت کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ،ڈائریکٹر آئی پی بی ہیڈ کوارٹر لاہور فواد الدین ریاض کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ،دفتر سی سی پی او لاہور حیدراشرف کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے ،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو وقار احمد کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی جاوید احمد بلوچ کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 سے 14 اپریل تک عید الفطر کی تعطیلات ،سرکلر جاری