لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر وزیرِ اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی روشنی میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور نے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی منسوخی کے لیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں پر تنازع کھڑ ا, کابینہ نے اضافی چھٹی کو مسترد کر دیا