اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا معاملہ ، عمر ایوب کے علاوہ کسی نے بھی درخواست ہی جمع نہیں کرائی

Apr 01, 2024 | 22:34:PM

(عثمان خان )قائد حزب اختلاف کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کو  تاحال صرف ایک ہی درخواست موصول ہو سکی۔

 تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کو شام 6بجے تک صرف ایک درخواست موصول ہوئی ، سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب کے سوا کوئی درخواست مقررہ وقت تک موصول نہیں ہوئی ، صبح 11بجے سپیکر آفس اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کردے گا، عمر ایوب کا بطور قائد حزب اختلاف تقرر کا قوی امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے بری خبر ،ساری محنت پر پانی پھر گیا

مزیدخبریں