پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ

Apr 01, 2024 | 22:36:PM
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ
کیپشن: قومی اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ،صدر آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر کے خطاب سے باضابط طور پر پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا ،قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا ،قومی اسمبلی اجلاس میں صدر کے پارلیمان سے خطاب پر بحث ہوگی ۔

ادھرسینیٹ کا اجلاس بھی پانچ اپریل کو بلانے کی تجویز ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے سمری وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دی ،سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے ۔

وزارت پارلیمانی امور صدر سے سینیٹ کے پہلے اجلاس کیلئے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرنے کی بھی درخواست کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام پر پیٹرول کے بعد بجلی گرا دی، فی یونٹ میں کمر توڑ اضافہ