(عامر شہزاد ) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے فرنٹیئر کنسٹیبلری کے اہلکار کےگھر پردستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل افغانستان سے نامعلوم افراد نے خود کو ٹی ٹی پی کا نمائندہ ظاہر کرکے 3کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، دستی بم حملے میں اہلکارفضل ربی کےگھر کوجزوی نقصان پہنچاہے،پولیس کی بھاری نفری پہنچ کرسرچ آپریشن کاآغازکردیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے بری خبر ،ساری محنت پر پانی پھر گیا