دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکالگ گیا

Apr 01, 2025 | 09:42:AM
دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکالگ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )نیوزی لینڈ پاکستان ون ڈے سیریز، مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم  سٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں،نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم سائفرٹ کو  سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے،ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سٹارک نہ اینڈرسن، فخر اور رضوان کو کیریئر میں سب سے مشکل باؤلر کون لگا؟  

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کو ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔

مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔