پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری

Apr 01, 2025 | 09:57:AM
 پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز ) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔

سنگل شفٹ والے سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر کا آج دوسرا روز، کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار

جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی، ڈبل شفٹ والے سکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، سیکنڈ شفٹ والے سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے، جمعہ کو یہ سکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔