امریکا کی کوئی ایک غلطی ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور کر سکتی ہے: ایران

Apr 01, 2025 | 10:50:AM
امریکا کی کوئی ایک غلطی ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور کر سکتی ہے: ایران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) ایران نے امریکی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی غلطی ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور کر سکتی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جانب نہیں بڑھ رہے، حملہ ہوا تو جوہری ہتھیار حاصل کرنا مجبوری ہو گی، کوئی غلطی ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور کر سکتی ہے، ایران کو ہر صورت اپنا دفاع یقینی بنانا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:پاسداران انقلاب دہشتگرد، ایران کو نیو کلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہو گا: امریکا 

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی عالمی امن و سلامتی کی توہین ہے، تشدد تشدد اور امن امن کو جنم دیتا ہے، راستہ اور نتائج امریکا خود منتخب کر سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنے چاہئیں۔