بہاولپور : پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Apr 01, 2025 | 11:03:AM
بہاولپور : پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4  ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار تھے،  پولیس انھیں تھانہ صدر بہاول پور لے جا رہی تھی  جس دوران  واقعہ پیش آیا۔

 یہ بھی پڑھیں:افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج واپس بھیجنے کا عمل شروع ہوگا

پولیس کا بتانا ہے کہ  واقعے کے دوران چاروں  ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جن میں سے 2 سگے بھائی اور ان کا کزن بھی شامل ہے۔

 پولیس نے لاشیں بہاول وکٹوریہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔