عید کے تیسرے دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)موسم نے کروٹ بدل لی،کراچی میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک ہے، جہاں جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے،کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہیں، موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے،شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 145 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ لاہور میں سورج کی کرنیں بکھرنے کا سلسلہ جاری ، عید کا دوسرا روز بھی سورج کی لپیٹ میں ہے، درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،آج کل کی نسبت درجہ حرارت ایک ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا ۔