شیخوپورہ میں پہلے اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر ہے: عظمیٰ بخاری

Apr 01, 2025 | 12:14:PM
شیخوپورہ میں پہلے اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر ہے: عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ میں پلی بڑھی ہوں، اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر ہے، اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ عید کے روز بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کر رہی ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پورے صوبے میں کامیابی سے جاری ہے۔