میلبورن سے آسٹریلیا جانے والی جیٹ سٹار ائیرلائن حادثے سے بال بال بچ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)میلبورن سے آسٹریلیا جانے والی جیٹ سٹار ائیرلائن حادثے سے بال بال بچ گئی، دوران پرواز مسافر کی جانب سے ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ کھولنے کی کوشش پر پائلٹ ایک گھنٹے بعد پرواز کو دوبارہ واپس ائیرپورٹ پر لے آیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 مارچ 2025 کی رات کو ایک جٹ سٹار طیارہ جس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، بالی انڈونیشیا سے میلبورن، آسٹریلیا جا رہا تھا۔ یہ پرواز اس وقت واپس مڑ گئی جب ایک مسافر نے طیارے کے دروازے کو کھولنے کی کوشش کی، اور اس دوران وہ عملے کے ساتھ بدتمیزی بھی کر رہا تھا۔
جٹ اسٹار ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے طیارے کو واپس ڈینپاسر (بالی کے ایئرپورٹ) لوٹنا پڑا کیونکہ ایک بدتمیز مسافر نے طیارے کے دروازے کو کھولنے کی کوشش کی اور عملے کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔
ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، میں دکھایا گیا کہ ایک خاتون طیارے کے پچھلے حصے میں دروازے کا ہینڈل اُٹھانے میں کامیاب ہو گئی تھی، جس کے بعد ایک وارننگ سگنل نے عملے کو خبردار کر دیا۔
ائیرلائن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس صورتحال میں بہترین طریقے سے ردعمل ظاہر کیا۔
پچھلے کچھ سالوں میں غیر مہذب مسافروں کی کارروائیوں کی رپورٹس آتی رہی ہیں، جن میں ایمرجنسی ایگزٹ کو کھولنا، ایمرجنسی سلائیڈ کا استعمال، عملے کے ساتھ مار پیٹ اور فلائٹ کے دوران پرواز کا رُخ بدلنے کی کوشش شامل ہیں تاہم، ایوی ایشن حکام نے اس قسم کے واقعات کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔