منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 31 فٹ اوپر آگئی

Apr 01, 2025 | 19:55:PM
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 31 فٹ اوپر آگئی
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 31 فٹ اوپر ایک ہزار 81 فٹ پر آ گئی اور قابل استعمال ذخیرہ ایک لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔

چشمہ بیراج میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے چھ فٹ اوپر 638 فٹ تک پہنچ گئی اور یہاں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ایک لاکھ 38 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی ڈید لیول سے آٹھ فٹ اوپر ایک ہزار 410 فٹ کی سطح پر آ گیا ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 86 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا اور ملک میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ 3 لاکھ 98 ہزار ایکڑ فٹ تک ہوگیا ہے۔