(ویب ڈیسک)لاہور سے جدہ جانے والی پرواز نے 8 گھنٹے تاخیر سے اُڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی۔
جدہ جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جہاں 8 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے روانہ ہونے والی پرواز نے اڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی۔
لاہور ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی طیارے کے انجن میں خرابی سامنے آئی اور 8 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نے اڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشان دہی کی گئی، جس پر پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔
اے ٹی سی حکام کی جانب سے طیارے کو فوری لینڈنگ کی ہدایات دی گئیں اور پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائیر پورٹ لینڈ کروایا گیا، جس کے بعد طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کو اتار کر ویٹنگ ایریا میں بجھوا دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رن وے پر طیارے کی ابتدائی انسپیکشن میں انجن میں خرابی سامنے آئی، ائیرلائن انجینئرز کی جانب سے طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری رہا۔
بعد ازاں ائیرلائن انتظامیہ نے متبادل پرواز میں مسافروں کو ایڈجسٹ کرکے جدہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیویز کے خلاف ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ