سابق چیف جسٹس پاکستان فیملی سمیت کورونا میں مبتلا

Aug 01, 2021 | 00:07:AM

(24 نیوز)اسلام آباد کے ججز انکلیو میں مزید کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،سابق چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
 ذرائع کا کہناہے کہ سابق چیف جسٹس کی پوری فیملی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ذرائع کاکہناہے کہ انور ظہیر جمالی نے فیملی کے ہمراہ خود کو ججز انکلیو کے ریسٹ ہاؤس میں قرنطینہ کر لیاہے،ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس چند روز قبل اپنی فیملی کے ہمراہ مری سے لوٹے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان جاوید میانداد کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

مزیدخبریں