(24 نیوز) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور ترین گروپ کے رہنما نذیر چوہان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس پرانہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، طبیعت ناساز ہونے کے باعث نذیر چوہان کو پی آئی سی منتقل کردیا گیا،ایم پی اے نذیر چوہان پی آئی سی میں طبی معائنہ جاری ہے،پولیس انتظامیہ نے نذیر چوہان کو ہسپتال منتقل کیا،نذیرچوہان کو عارضہ قلب کے باعث پی آئی سی منتقل کیاگیا، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو پولیس نے مختلف مقدمات میں حراست میں لیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اینٹی کرپشن کی ٹیمز پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی پراپرٹی ریکارڈ لینے ایل ڈی اے پہنچی، نذیر چوہان کی گلبرگ میں کمرشل پراپرٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ،نذیر چوہان کی حال ہی میں اشرفی ٹاو¿ن سے الکریم سٹی میں تبدیل ہونے والی سوسائٹی کا ریکارڈ لینے کی بھی کوشش کی گئی ،ایل ڈی اے کے افسران و عملے نے از خود پلازہ اور سوسائٹی کی دوبارہ سکروٹنی شروع کردی۔
علاوہ ازیں مشیر وزیر اعظم برائے احتساب شہزاد اکبر کیخلاف اشتعال انگیز بیان اور سائبر کرائم کے معاملے پر تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کی ضلع کچہری میں پیش کیاگیا، عدالت نے نذیر چوہان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی اور موقف اختیار کیا کہ نذیر چوہان کا موبائل فون اور واٹس ایپ ڈیوائس حاصل کرنی ہے۔
نذیر چوہان کے وکیل نے کہا کہ نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے متعلق ایک نجی ٹی وی چینل کو بیان دیا تھا، موبائل فون اور واٹس ایپ پر کوئی پروپیگنڈہ نہیں کیا اس لئے کسی قسم کی ریکوری نہیں کی جانی چاہئے اور نہ ہی جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس پاکستان فیملی سمیت کورونا میں مبتلا