پا کستانی نوجوان کا  فیس بک پر وائرل  جملہ 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد روپے میں نیلام

Aug 01, 2021 | 00:21:AM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)دوستی کے متعلق  بہت سی کہانیاں اور واقعات منظر عا م پر آتے رہتے ہیں،آپ نے بھی کچھ سُنے ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ایسے ہی دو دو ست تھے جو  جدا ہوئے لیکن اپنی دوستی کے اختتام کے اعلانیہ جملے کی وجہ سے دوبارہ دوست بن گئے۔گوجرنوالہ شہر کے  آصف نے فیس بک پر لکھا تھا کہ ’مدثر سے میری دوستی ختم ہوگئی ہے اب میرا سچا دوست سلمان ہے‘۔

آصف  کا یہ جملہ فیس بک پر اتنا وائرل ہوا کہ اب اس مزاحیہ پوسٹ کو این ایف ٹی فاؤنڈیشن نے نیلامی کےلیے پیش کردیا جس کی قیمت 2320 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

آصف اور مدثر کی دوستی کے اختتام کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اتنا پسند آیا کہ اب کسی بھی رشتے کے اختتام یا کسی متنازعہ اعلان کےلیے اسی جملے کو استعمال کیا جا تا ہے اور ناموں کی تبدیلی کردی جاتی ہے۔

دنیا تو اب آصف اور مدثر کی دوستی کے اختتام کا جملہ کرتی رہے گی لیکن یہ دونوں پاکستانی نوجوان دوبارہ سے بہترین دوست بن چکے ہیں اور آصف نے مدثر کی تصویر کے ساتھ دوبارہ ایک جملہ پوسٹ کیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’اب مدثر اور سلمان دونوں میرے بہترین دوست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھا ئی کے سا تھ مغربی مو سیقی پر ڈا نس۔۔مہو ش حیات کو صنفی تنقید کا سامنا

مزیدخبریں