پی ڈی ایم نے کورونا کے باعث کراچی میں ہونیوالا جلسہ موخر کردیا

Aug 01, 2021 | 00:41:AM
پی ڈی ایم نے کورونا کے باعث کراچی میں ہونیوالا جلسہ موخر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا 13 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ موخر کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کی نئی وبا کے تیز پھیلاؤ کو سامنے رکھتے ہوئے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ اگست 13 کو کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کو موخر کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ جلسہ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سندھ کی صورتحال آئے روز خراب ہوتی جا رہی ہے۔سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایک ہفتے کا لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا